0
Saturday 6 Aug 2011 01:55

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد کا مقصد ملک میں کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے، رانا ثناء اللہ

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد کا مقصد ملک میں کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے، رانا ثناء اللہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے مل کر جو ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اس سے لوگوں کی وجہ ہٹانے کیلئے قرارداد پیش کی گئی ہے۔ کیونکہ اس قرارداد کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو ان کے پاس نہیں، اگر ان کے پاس اکثریت ہوتی تو آج ان کی پنجاب میں حکومت ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد پنجاب کیلئے سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنائے جاسکتے ہیں لیکن اس کیلئے صر ف ایک صوبے کا نہیں پورے پاکستان کا جائزہ لینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 89682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش