0
Tuesday 10 Nov 2020 17:39

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ  آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاوید عرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن ٹو کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر فہیم جاوید عرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹو نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر 7 افراد کے قتل میں روپوش تھا، ملزم نے ساتھیوں ظفر اور ارشد کے ساتھ کارروائیاں کی جبکہ مختلف تھانوں سے قتل اقدام قتل میں اشتہاری ملزم ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے محبت خان اور سمیع اللہ نامی شہریوں کو اغواء کیا اور ایم کیو ایم ممبر سندھ اسمبلی کے پلاٹ پر دونوں کو قتل کرکے پھینک دیا۔ ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹو عارف عزیز نے کہا کہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہے۔

گذشتہ ماہ انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے شہر قائد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر لال بادشاہ گرفتار کرلیا تھا، ٹارگٹ کلر لال بادشاہ، رئیس ماما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نے جنوری 2010ء مہران ٹاؤن میں سیاسی کارکنان پر فائرنگ کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے، ملزم نے رئیس ماما اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک کارکن کو بھی ہلاک کیا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش