0
Tuesday 10 Nov 2020 22:08

الیکشن جیتنے کے بعد جی بی کے وزیر اعلیٰ وکابینہ کو چین لے کر جائونگا اور سی پیک پر بات کرونگا، بلاول

الیکشن جیتنے کے بعد جی بی کے وزیر اعلیٰ وکابینہ کو چین لے کر جائونگا اور سی پیک پر بات کرونگا، بلاول
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے انتخابات جیتنے کے بعد جی بی کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے دیگر اراکین کو اپنے ساتھ چین لیکر جاونگا اور چین کی حکومت سے بات کروں گا کہ سی پیک کا فائدہ پہلے گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے، چین اور پاکستان  کی دوستی کے معمار شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں، پیپلزپارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا آپس میں 50 سال سے تعلق ہے۔ منگل کے روز نگر کے علاقہ غلمت میں پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے کنونشن، کارنر میٹنگ اور انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ میں گلگت بلتستان کے چپے چپے گیا ہوں، مجھے بخوبی علم ہے کہ کس کس علاقے کے عوام مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ راکا پوشی اور قراقرم کے پہاڑوں کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت بھی دلائوں گا، حق ملکیت بھی دلائوں گا اور حق روزگار بھی دلائوں گا۔

انہوں نے کہا کے میرا وعدہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے 70 سال میں کی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کروں گا۔ جی بی کی اگر کسی نے خدمت کی ہے تو وہ پیپلزپارٹی نے کی ہے، باقی پارٹیوں نے جی بی کے عوام کے حقوق غصب کیے ہیں، وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان کی عوام کے منتخب نمائندے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونگے۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم کے اتحاد پر تنقید  کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ  جی بی کی مذہبی جماعتیں ایک نالائق جماعت کے ساتھ ہیں، انہیں شہیدوں اور مظلوموں کی پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے تھا، وہ ابھی بھی اپنی پالیسیوں پر غور کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانا بتاتے ہوئے کہا کے وہ سلیکٹڈ، منافق اور جھوٹا ہے۔ انہوں نے کراچی واقعہ پر آرمی چیف کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ کارنر میٹنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن، مصطفی نواز کھوکھر، امجد حسین ایڈووکیٹ، جاوید حسین اور محمد علی اختر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 897048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش