0
Tuesday 10 Nov 2020 22:53

ملتان، پی ڈی ایم رہنمائوں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، جلسہ کی اجازت کی درخواست 

ملتان، پی ڈی ایم رہنمائوں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، جلسہ کی اجازت کی درخواست 
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 30 نومبرکے جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی، امید ہے وہ نہ صرف اجازت دیں گے بلکہ ہمارے جلسے کو سیکورٹی اور دیگرسہولیات بھی فراہم کریں گے۔ پی ڈی ایم کے 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کی اجازت لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کو درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی حیدرگیلانی نے کہا کہ جلسے کی اجازت کیلے درخواست ڈی سی ملتان کو دیدی ہے، جلسے میں کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، امید ہے کہ ملتان انتظامیہ نہ صرف ہمیں جلسے کی اجازت دے گی بلکہ جلسے کے دوران سیکورٹی اور دیگرسہولیات بھی فرام کی جائیں گی، پی ڈی ایم کے جلسے یا قافلوں کی آمد میں رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچیں گے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اجلاس کے بعد جلسہ کی اجازت دینے یا دینے بارے فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 897061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش