0
Tuesday 10 Nov 2020 23:33

پشاور ایئر پورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

پشاور ایئر پورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر مامور پورٹر نے مسافر کی رقم اور بیگ لوٹا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز سے پشاور آنے والا مسافر انٹرنیشنل لاؤنج میں ٹرالی بیگ بھول گیا تھا، بیگ میں لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیت غیرملکی اور پاکستانی کرنسی موجود تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پورٹر نے بیگ ایئرپورٹ انتظامیہ ڈی ایف او کے حوالے کیا، بیگ میں 10 ہزار درہم موجود تھے، سی اے اے انتظامیہ نے رقم اور سامان مسافر کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار نے مسافر کو لاکھوں روپے رقم واپس کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 897069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش