0
Saturday 14 Nov 2020 21:56

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، تنظیم سازی کو مزید بڑھانے پر اتفاق

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، تنظیم سازی کو مزید بڑھانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی جبکہ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کے معاون ایڈووکیٹ آصف رضا نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، زعیم حیدرزیدی، اجمل حسین شاہ، ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، ایڈووکیٹ فہیم جعفر سرائی، سید علی رضا زیدی، طاہر خورشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلہ جات کی روشنی میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ایل او سی کے دونوں اطراف بھارتی جارحیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمیں محروموں اور مظلوموں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہے، عالمی حالات کی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ تک جن اضلاع کے اجلاس ضلعی شوریٰ نہیں ہوئے اُنہیں کرایا جائے۔ صوبے بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 897848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش