0
Saturday 14 Nov 2020 22:50

پیر نور الحق قادری اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی علامہ نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کیلئے جامعۃ المنتظر آمد

پیر نور الحق قادری اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی علامہ نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کیلئے جامعۃ المنتظر آمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر لاہور میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالیٰ سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وفد کے ہمراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر علامہ حافظ ریاض حسین ننجفی سے تعزیت و تسلیت عرض کی۔ واضح رہے کہ وفد کی جامعۃ المنتظر آمد پر علامہ افضل حیدری نے وفد کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وفد نے علامہ نیاز حسین نقوی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات رقم کیے۔
خبر کا کوڈ : 897853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش