1
Sunday 15 Nov 2020 14:49

امریکہ بری طرح بکھر چکا ہے، بارک اوباما

امریکہ بری طرح بکھر چکا ہے، بارک اوباما
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی انتخابات میں وسیع دھاندلی پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کے بے بنیاد دعوے کو ریپبلکنز کی جانب سے مسترد نہ کیا جانا انتہائی مایوس کن ہے۔ امریکی نیوز چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے بارک اوباما نے تاکید کی کہ ہم قوانین سے بالاتر نہیں بلکہ قانون ہم سے بالاتر ہے اور یہی (لبرل) جمہوریت کی بنیاد ہے۔ سابق امریکی صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دھاندلی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کی کوئی بنیاد نہیں، کہا کہ جو بائیڈن امریکہ کا آئندہ کا صدر اور کامالا ہیریس امریکہ کی آئندہ کی نائب صدر ہو گی۔ بارک اوباما نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں کہا کہ ہر ایک صدارتی امیدوار کو ملنے والے 7 کروڑ سے زائد ووٹ یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہمارا ملک بری طرح بکھر چکا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا کی جانب سے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کا اعلان کئے جانے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہار تسلیم نہ کئے جانے اور "انتخابات میں وسیع دھاندلی" کے بہانے سے قانونی کارروائی پر اصرار کے باعث امریکی پبلک سروس ڈیپارٹمنٹ نے بھی تاحال جو بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی طاقت کی منتقلی کے لئے کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے شکست قبول نہ کئے جانے اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کے جاری ہونے کے باعث جو بائیڈن کی جیت صرف اسی صورت میں حتمی قرار پا سکتی ہے جب بائیڈن کو الیکٹورل کالج کی جانب سے صدر بنا دیا جائے یا موجودہ امریکی صدر خود سے شکست قبول کر لے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے "عدالت میں دھاندلی ثابت کرنے کی مہم" تاحال ناکام رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش