0
Monday 16 Nov 2020 16:08

جی بی کے عوام نے نواز شریف اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، شبلی فراز

جی بی کے عوام نے نواز شریف اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وزہر اطلاعات شبلی فراز کہا ہے کہ گلگت کے عوام نے نون لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ سے کچھ لوگ عوام کے اعصاب پر سوار تھے، جی بی الیکشن میں عوام نے ترقی کے دشمن لوگوں کو مسترد کردیا، گلگت کے عوام نے نون لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا، جی بی کے عوام جمہوری ذہن رکھتے ہیں، جی بی کے عوام نے نوازشریف اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا، دونوں جماعتوں نے زبانی جمع خرچ کیا، جس کا نتیجہ انہیں مل گیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی ان لوگون نے دھاندلی کا منترا پڑھنا شروع کر دیا تھا، بدلتے ہوئے بیانیے سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوا، گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف تھے، دھاندلی ہونا تھی تو تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لیتی، الیکشن وہ ٹھیک ہوتے ہیں جس میں نون لیگ جیت جائے، گلگت بلتستان کے عوام اور جیتنے والے نمائندگان نے جمہوری عمل میں حصہ لیا، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو جی بی میں موقع ملا تھا، لیکن توجہ نہ دی، اپوزیشن کہتی تھی کہ موجودہ الیکشنز ریفرنڈم ہوگا، اپوزیشن نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان کو اہمیت نہیں دی، شاہد خاقان اپنے حلقے میں ہار گئے وہ ٹھیک نہیں تھا، لاہور میں جیتے وہ ٹھیک تھا، 2018ء میں بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عملی طور پر کچھ نہ کیا، جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست بھی ہوئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 898132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش