0
Wednesday 18 Nov 2020 10:14

عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی۔ وزیر اعظم صنعتی یونٹس کو سستی بجلی اور دیگر مراعات پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز، ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان متوقع ہے جبکہ وزیر اعظم فیصل آباد میں لنگر خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 898452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش