0
Friday 20 Nov 2020 20:14

عوام کا مینڈیٹ چرایا کر جعلی حکومت بنانا کوئی قومی خدمت نہیں، علامہ سبطین سبزواری

عوام کا مینڈیٹ چرایا کر جعلی حکومت بنانا کوئی قومی خدمت نہیں، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابی نتائج حیران کن نہیں، جن سلیکٹرز نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی جیت کا فارمولا ایجاد کیا تھا، انہیں "ماہرین" نے گلگت بلتستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ووٹ کی بے توقیری کی ہے۔ اسلامی تحریک کو ہروانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی حمایتی جماعتوں کو مصنوعی طریقے سے جتوایا گیا۔

جامعۃ النجف ڈسکہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسلامی تحریک کی گلگت بلتستان میں بھرپور نمائندگی رہی ہے، کلین سویپ کرکے حکومت بھی تشکیل دی، حکومت کا حصہ بھی رہی اور اپوزیشن میں بھی اپنا جمہوری سیاسی کردار ادا کیا۔ 15 نومبر کے الیکشن میں پہلا موقع ہے کہ ریاستی مشینری کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ہروایا گیا، جو کہ افسوسناک رویہ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چرایا کر جعلی حکومت بنانا کوئی قومی خدمت نہیں کی جا رہی، یہ جمہوریت اور عوام کی توہین ہے۔
خبر کا کوڈ : 898970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش