0
Sunday 22 Nov 2020 14:20

لاہور، خادم حسین رضوی کی رسم قل ادا کر دی گئی

لاہور، خادم حسین رضوی کی رسم قل ادا کر دی گئی
 اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے داتا دربار لاہور میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور امیر تحریک لبیک مولانا محمد سعد رضوی، مولانا انس حسین رضوی، مولانا عبدالستار سعیدی، مولانا ظفر محمود آف برطانیہ، رکن شوریٰ و امیر کراچی مولانا رضی حسینی، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ، پیر سید سرور شاہ، رکن شوریٰ مولانا غلام عباس، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، امیر کشمیر مولانا عبدالغفور اور خیر پختوانخواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد سعد رضوی نے کہا کہ قائد تحریک کے مشن کو لیکر آگے بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہرہ دیا جائیگا، قوم و ملت پر مشکل وقت میں تحریک ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین ہمارے ہیں، جنہیں آزاد کروایا جائے گا۔ اس موقع پر دیگر علماء کرام نے بھی مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے مشن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سرپرست تحریک لبیک پاکستان قاضی محمود اعوان نے مرحوم خادم حسین رضوی کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مرحوم کی رسم چہلم تین جنوری کو ادا کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 899319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش