0
Monday 23 Nov 2020 16:53

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، مسرت چیمہ

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، مسرت چیمہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق معاملات سے نمٹا جائے گا۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے لیے اپوزیشن منتیں کرتے تھے، آج ان کا دہرا معیار یہ ہے کہ ان حالات میں بھی لوگوں کو نکلنے کے لیے اکسایا جارہا ہے۔ مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے حتمی فیصلے کے بعد ہی پنجاب حکومت اپوزیشن جلسے پر کوئی قدم اٹھائے گی، پنجاب حکومت صرف این سی او سی کے حتمی فیصلے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں موسم کورونا کے لیے فیورٹ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اپوزیشن حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سے پاکستان میں مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے جو7 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔  پنجاب میں راولپنڈی، ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سندھ میں کراچی اور حیدر آباد میں زیادہ کیسزسامنے آئے۔ آزادکشمیر، میرپور، گلگت اور اسلام آباد میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 2 ہزار 756 کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 76ہزار929 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ30ہزار885 ہے اور 38 ہزار348 زیر علاج ہیں۔  کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 899487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش