0
Monday 23 Nov 2020 20:17

علامہ سید جواد نقوی کا سراج الحق سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

علامہ سید جواد نقوی کا سراج الحق سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مختلف دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ماں دنیا میں رب کا روپ ہوتی ہے، ماں کی وفات یقیناً بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 899522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش