0
Tuesday 24 Nov 2020 11:16

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ سے زائد ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار 826 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 2 ہزار 28 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار 135 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 621 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار 663 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 687 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 174 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 64 ہزار 547 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 48 ہزار 940 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش