0
Tuesday 24 Nov 2020 19:57

نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ایران کیخلاف واحد محاذ بنانے پر گفتگو ہوئی، صیہونی اخبار

نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ایران کیخلاف واحد محاذ بنانے پر گفتگو ہوئی، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی دعوت پر غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورۂ ریاض کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی اعلی حکام کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں "ایران کے خلاف متحدہ محاذ کی تشکیل" اور "امریکہ میں جو بائیڈن کے صدر بن جانے" پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی اعلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات کی تمام تفصیلات کا علم حاصل ہے جبکہ ریاض کو اس حوالے سے پورا یقین ہے کہ جوبائیڈن اور اس کی ٹیم نے آئندہ دنوں میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کا منصوبہ ابھی سے ہی تیار کر رکھا ہے تاکہ ایران سے پہنچنے والے نقصان کو کم از کم حد تک لایا جا سکے۔ اسرائیلی ای مجلے "عاروتص شوع" (Israel National News) نے بھی اسی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لئے اسرائیل کی نظر میں سعودی شاہی رژیم ایک اہم ترین شریک ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز غاصب صیہونی وزیراعظم، اسرائیلی انٹیلیجنس چیف اور امریکی وزیر خارجہ ایک اسرائیلی تاجر کے خصوصی طیارے میں سعودی عرب کے نئے شہر "نئوم" پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تھی جبکہ بعدازاں سعودی ولیعہد کی جانب سے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کر دی گئی تھی تاہم سعودی و صیہونی اعلی حکام اور میڈیا کی جانب سے نہ صرف اس ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے بلکہ میڈیا کو اس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر تعلیم یو ایو گیلینٹ (Yoav Galant) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس ملاقات اور اس کے منظر عام پر آجانے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ دوسری طرف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے بھی اس ملاقات کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اور محمد بن سلمان نے ایران کے ساتھ جاری مسائل اور ریاض-تل ابیب دوستانہ تعلقات کے بارے گفتگو کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش