0
Wednesday 25 Nov 2020 13:45

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کے باعث مؤخر

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کے باعث مؤخر
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کی شدت اور سرکاری پابندیوں کے باعث مؤخر کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 26 تا 29 نومبر کو بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کی شدت اور سرکاری پابندیوں کے باعث مؤخر کر دئے گئے ہیں، منسوخی کا اعلان مرکزی ذمہ داران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ کے ذریعے کیا، جس کے مطابق امسال سالانہ مرکزی کنونشن کے بجائے 3 روزہ ششماہی کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ نئے مرکزی صدر کے سالانہ انتخابات کیلئے یونٹس، اضلاع اور ڈویژنز کو مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 50ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’کربلا احیاء دین محمدی‘‘ اور اصغریہ تحریک کا 5ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’فکر اصلاح‘‘ کے تمام انتظامات مکمل اور پوسٹرز، کارڈز، فائلز اور سالانہ کارکردگی رپورٹس پبلش کروائی جا چکی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 899867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش