0
Wednesday 25 Nov 2020 16:50

فرقہ وارایت پھیلانے پر 13 ہزار 300 ویب سائٹس بلاک

فرقہ وارایت پھیلانے پر 13 ہزار 300 ویب سائٹس بلاک
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا سبب بننے لگا۔ رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سی ٹی ڈی نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 13 ہزار سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سی ٹی ڈی نے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والی ساڑھے سولہ ہزار ویب سائٹس پوائنٹ آوٹ کیں، جن میں 13 ہزار تین سو ویب سائٹس میں فرقہ وارانہ مواد سامنے آنے پر انہیں بند کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر 206 مقدمات درج کرکے 210 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا۔

لاوڈ سپیکر پر فرقہ واریت پر مشتمل تقاریر کرنیوالے 65 افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ 22 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا جبکہ 99 کا نوٹیفائی کروانے کیلئے بھجوایا گیا ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل 30 افراد کے نام ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کو بھجوائے گئے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سوشل میڈیا پر ایسی ویب سائٹس اور پیجز پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایسے افراد جو مذہبی منافرت پھیلانے کا سبب بنے ان کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش