0
Wednesday 25 Nov 2020 21:31

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قائدین کے خلاف پارٹی کی یوم تاسیس پر ریلی نکالی گئی تھی۔ پولیس نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درجنوں کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کی جانب سے اسٹیڈیم کا توڑنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پی ڈی ایم کے مقامی رہنما جاوید صدیقی، شیخ طارق رشید، عبدالوحید آرائیں، اور عبدالقادر گیلانی، علی قاسم گیلانی سمیت 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا۔

علی گیلانی سیاسی قیادت اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے جہاں پولیس کے مطابق انہوں نے قاسم گیلانی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر بھی پھاڑ دی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنر احسن اقبال کی جانب سے بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ تھانہ چہلیک کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان علی موسی گیلانی کی رہائی اور مقدمات واپس لینے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش