0
Thursday 26 Nov 2020 15:35
نومنتخب ارکان اسمبلی کو انکی حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتے ہے

نومنتخب ارکان خدا کی خوشنودی اور عوامی خدمت کو حقیقی معنی میں اپنا نصب العین بنائیں، محمد حسین حیدری

نومنتخب ارکان خدا کی خوشنودی اور عوامی خدمت کو حقیقی معنی میں اپنا نصب العین بنائیں، محمد حسین حیدری
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے حالیہ جی بی الیکشن اور نومنتخب ارکان پارلیمان کی حلف برداری کے سلسلے میں کہا کہ جی بی الیکشن میں بھرپور عوامی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے عوام جمہوری اقدار پر ایمان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب ارکان پارلیمان خدا کی خوشنودی اور عوامی خدمت کو حقیقی معنیٰ میں اپنا نصب العین بنائیں، اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کریں اور عوامی اعتماد کا اپنی خدمت سے جواب دیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتی اور تمام ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکبر رجائی کو رکن جی بی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حجت الاسلام شیخ رجائی حسب سابق دین و ملت کی سربلندی اور سرزمین گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ایک شاندار باب کا اضافہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 900131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش