0
Thursday 26 Nov 2020 19:00

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری اور پولیٹیکل آفیسر، قونصل جنرل لاہور یاور علی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کینیڈین ہائی کمشنر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کینیڈین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گجرات سمیت پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کینیڈا میں آباد ہے اور کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے رابطہ عوام مہم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدید ہے اس لیے تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، تفریحی مقامات اور میرج ہال بند کر دیئے گئے ہیں، کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مزدوروں کیلئے کام بند نہیں کیا جا رہا تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور ہر کسی کو روزگار کے مواقع ملتے رہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کیساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ مثبت تعلقات رہے ہیں، رابطہ عوام مہم کو مزید بڑھانے کا بہترین ذریعہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینیڈین شہریوں سے شادی کی صورت میں بچوں کے مسائل کے حل اور پاکستانی کمیونٹی کیساتھ تعاون کیلئے راہ ہموار کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 900136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش