0
Friday 27 Nov 2020 08:31

کراچی ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

کراچی ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکو ایک بنگلے میں ڈکیتی کیلئے آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس موبائل موقع پر پہنچی۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ ڈکیت ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں، علاقے میں بھی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ ڈکیتی کی غرض سے آنے والے ڈاکو ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، پولیس نے گاڑی اور ملزمان سے برآمد اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان ڈکیتی کیلئے بنگلے میں داخل ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے بنگلے کا محاصرہ کرکے کارروائی کی، ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 900217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش