0
Friday 27 Nov 2020 14:00

کون بنے گا وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان؟ ہنگامی اجلاس طلب

کون بنے گا وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان؟ ہنگامی اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے، وزیرِاعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اس معاملے پر مشاورت کے لیے آج وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللّٰہ خان کے نام سامنے آئے ہیں۔ وزیر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو گلگت سے اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کابینہ کے لیے سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو، شمس لون کو وزارتِ خوراک، جاوید منوا کو خزانہ، وزیر کلیم کو ورکس، راجہ ناصر عباس کو اسپورٹس، کلچر اور سیاحت کا قلمدان جبکہ راجہ عظیم کو تعلیم کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ اعظم کو تعلیم کی وزارت، راجہ محمد زکریا خان کو زراعت، جبکہ حاجی شاہ بیگ کو جنگلات اور جنگلی حیات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 900265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش