0
Sunday 29 Nov 2020 00:24

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خودکش دھماکا، 7 ہلاک اور 10 زخمی

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خودکش دھماکا، 7 ہلاک اور 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک آئس کریم پارلر پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع آئس کریم پارلر کے مرکزی دروازے پر ایک شخص نے تلاشی کے بغیر جانے کی کوشش میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی شدت پسند جماعت اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ رواں برس اگست میں ساحل کے قریب ایک لگژری ہوٹل پر الشباب کے بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسی ماہ الشباب کے 4 جنگجوؤں کو دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جس کے بعد الشباب نے فوجی اڈے پر حملہ کرکے 7 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 900566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش