0
Sunday 29 Nov 2020 20:36

حیدرآباد کو نظام کلچر سے آزاد کیا جائیگا، امت شاہ

حیدرآباد کو نظام کلچر سے آزاد کیا جائیگا، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حیدرآباد کو نظام کے کلچر سے پاک کرتے ہوئے جمہوری اصولوں کے ساتھ عصری و نئے شہر کی تعمیر کرے گی۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی امیدواروں کی مہم کے دوران کہا کہ خاندانی سیاست کو دور کیا جائے گا۔ بی جے پی جی ایچ ایم سی انتخابات میں نشستوں میں اضافہ کے لئے حصہ نہیں لے رہی ہے بلکہ اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کا میئر بی جے پی کا ہوگا۔ انہوں نے پوچھا کہ حالیہ سیلاب کے موقع پر وزیراعلٰی چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اس کا جواب ان کے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانے کے لئے بی جے پی اہلیت رکھتی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اس شہر کو نواب اور نظام میں پھنسا نہیں ہونا چاہیئے۔

امت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام برہم اور حکمران جماعت ٹی آر ایس و اسد الدین اویسی کے اتحاد سے مایوس ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کہ اس مرتبہ بلدیہ پر بی جے پی پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام بہتر حکمرانی چاہتے ہیں، وہ نریندر مودی کی قیادت اور بی جے پی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کو چاہیئے کہ وہ بی جے پی کو ایک موقع دیں کیونکہ ان کی پارٹی نظام (بادشاہ) کے کلچر سے حیدرآباد کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش