0
Monday 30 Nov 2020 00:09

حکمران امریکہ کی خوشنودی کیلئے قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کر رہے ہیں، مشتاق خان

حکمران امریکہ کی خوشنودی کیلئے قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کر رہے ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو جبراً ریٹائر کر کے ان کا معاشی قتل کیا گیا، یہ مزدور اور کسان کا نہیں، مافیا کا پاکستان ہے۔ سٹیل ملز کھربوں روپے منافع کمانے والا ادارہ تھا مگر مافیا اس کو کھا گیا ہے، یہ سٹیل مل پورے ایشیا کو لوہا دے سکتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر تیمرگرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے، اگر حکومت نے اس پر عمل نہ کیا تو معصوم بچوں اور بچیوں کے قتل کے مقدمات حکمرانوں کے خلاف درج کروائے جائیں گے۔ حکمران امریکہ اور مغرب کی خوشنودی کے لیے قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کر رہے ہیں۔ حکومت کا یہ باغیانہ رویہ اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہاہے۔ فرانس کے سفیر کو نہ نکالا تو عمران خان ناموس رسالت (ص) کے غدار کے طور پر پہچانے جائیں گے۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، آصف لقمان قاضی، مولانا عبدالاکبر چترالی، سابق ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان، طارق اللہ، اعزاز الملک افکاری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 900728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش