0
Monday 30 Nov 2020 22:58

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1772 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93321 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1011 روپے 65 پیسے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 900904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش