0
Wednesday 2 Dec 2020 16:10

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، رانا ثناء اللہ

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابستہ ہے، احتجاج ہمارا حق ہے اور ہم کوئی غیر آئینی راستہ اختیار نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے لیکن ایک بھی پتہ نہیں ٹوٹا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی، ملتان میں کارکنوں پر ظلم و تشدد کیا گیا لیکن جب عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت غائب تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا اور اگر کوئی تصادم اور حادثہ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم شروع دن سے شفاف انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر رہنماء پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ لاہور کا جلسہ دیگر جلسوں سے تاریخ ساز ہوگا جبکہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ اسٹیل مل ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 901225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش