0
Thursday 3 Dec 2020 12:03

مساجد میں کورونا سے بچاو کیلئے نئے ایس او پیز بنانے کیلئے کانفرنس طلب

مساجد میں کورونا سے بچاو کیلئے نئے ایس او پیز بنانے کیلئے کانفرنس طلب
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار شدید ہونے لگے۔ حکومت نے مساجد کیلئے وضع کئے گئے ایس او پیز کا از سر نوء جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اور جمعہ کے اجتماعات کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں گورنرز اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی ویڈیو لنک کانفرنس طلب کرلی ہے۔ لاہور سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور 15 علمائے کرام ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ ویڈیو کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام کی مشاورت سے مساجد کیلئے نئے ایس او پیز تیار کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو حتمی شکل دے گی۔ کورونا سے بچائو کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لیکر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے۔
خبر کا کوڈ : 901369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش