0
Friday 4 Dec 2020 18:11

سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کےحوالے سے تقریب سے عمران خان کا خطاب

سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کےحوالے سے تقریب سے عمران خان کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا قانون لارہے ہیں جس میں غلط کام کرنے والے افسران کی پکڑ ہوگی۔ اسلام آباد میں سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں حکمران خود کو مطلق العنان سمجتھے رہے ہیں، انگریزوں کے بعد حکمرانوں نے وہی طرز اپنایا، عوام کی خدمت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، ریاست مدینہ میں غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھا جاتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی سی، اے سی یا کوئی تھانیدار عوام سے پیسوں کا مطالبہ کرے تو سٹیزن پورٹل پر نشاندہی کریں، ضلعی سطح پرجو افسر تنگ کررہا ہے، سٹیزن پورٹل پر اس کی نشاندہی کریں،حکومت ازالہ کرے گی، ایسے ریفارمز لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، بلکہ نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، سٹیزن پورٹل پر لوگوں نے مختلف اداروں کی نشاندہی کی، میونسپل سے متعلق زیادہ شکایات سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ لوکل سسٹم درست نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم گاوَں کی سطح تک بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات دیں گے، ایسا نظام لارہے ہیں جس میں لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا اور اعتماد کا اظہار کیا، اوورسیز پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سٹیزن پورٹل پر اپنے مسائل کی نشاندہی کریں۔ تقریب شرکا کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر ملنے والی 27 لاکھ میں سے 25 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے، ایک لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستان کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جاچکا ہے، انچارج سٹیزن پورٹل کے مطابق بغیر سیاسی اثررسوخ کے شکایات کا ازالہ اور عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 901617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش