0
Friday 4 Dec 2020 19:58

مقبوضہ کشمیر میں تیسرے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات، انٹرنیٹ خدمات معطل

مقبوضہ کشمیر میں تیسرے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات، انٹرنیٹ خدمات معطل
اسلام ٹائمز۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران امن قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں تیسری بار انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں ہے جبکہ حساس علاقوں میں پولنگ مراکز کے ارد گرد ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔ انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ مراکز کی ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی۔ انتظامیہ نے ترال میں الیکشن کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ میں پیر کی شام ہی انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں تھیں۔ جبکہ ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں اور ضلع شوپیان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بند رہا۔ پہلے دو مرحلوں کے دوران بھی جنوبی مقبضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پولنگ کے روز انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ بند رہنے سے صارفین میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ موبائیل صارفین نے الزام عائد کیا کہ کسی بھی بڑی سرکاری تقریب یا الیکشن کے وقت موبائیل کمپنیاں انہیں یرغمال بنا دیتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ شمیمہ نامی ایک سرکاری ٹیچر نے بتایا کہ یہ بہت ہی عجیب بات ہے کہ کشمیر میں موجود موبائیل کمپنیاں کسی بھی وقت صارفین کی سروس روک کر انہیں ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ مالی نقصان سے بھی دوچار کر دیتے ہیں۔ شمیمہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو لیکر کے صارفین کے تحفظ کے لئے قائم اداروں کو آگے آنا چاہیئے تاکہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے آئے روز سلب کئے جانے والے عوامی حقوق کو بازیاب کرایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 901618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش