0
Friday 4 Dec 2020 20:06

تنخواہ کیوں روکی؟ کورونا سے متاثر کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام

تنخواہ کیوں روکی؟ کورونا سے متاثر کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر سے انوکھا انتقام لیتے ہوئے اس کے گلے لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے محکمہ لینڈ کے افسر پر غفلت و لاپرواہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر اس کی تنخواہ روک دی تھی، جس پر وہ افسر محکمہ ایچ آ رایم کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا۔ تنخواہ نہ ملنے پر شہزاد انور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) جمیل فاروقی سے گلے ملا اور اسے بوسہ دینے کے بعد بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اگر میری تنخواہ روکی گئی، تو سب کورونا میں مبتلا کر دوں گا، جس پر دفتر سمیت مرکزی دفتر میں بھگدڑ مچ گئی۔

شہزاد انور یہ تمام صورتحال کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیمرے میں محفوظ کرتا رہا اور بعد ازاں جمیل فاروقی سے گلے ملنے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کر دی، جو وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں شہزاد انور نے کہا کہ جمیل فاروقی کو بھی اب کورونا ہو جائے گا۔ جمیل فاروقی نے میڈیا کو بتایا مختلف انکوائریز کی بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد انور کی تنخواہ روکی گئی تھی، تاہم آج وہ میرے دفتر میں زبردستی داخل ہوا اور مجھ سے گلے لگا اور مجھے بوسہ دیا، جس کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد انور نے تنخواہ لینے کیلئے مبینہ بلیک ملینگ کی ہے، جس پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 901642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش