0
Saturday 5 Dec 2020 01:29

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1839 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94564 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیت کسی تبدیلی کے 1220 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1045 روپے 95 پیسے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 901718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش