0
Sunday 6 Dec 2020 10:46

مالاکنڈ، سرکاری سکول میں خواجہ سراؤں کی محفل پر پرنسپل، چوکیدار اور تھانہ انچارج معطل

مالاکنڈ، سرکاری سکول میں خواجہ سراؤں کی محفل پر پرنسپل، چوکیدار اور تھانہ انچارج معطل
اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے سرکاری اسکول میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے کی محفل کرانے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے سکول پرنسپل، چوکیدار اور لیویز تھانے کے انچارج کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل مالاکنڈ کے علاقے غنی ڈھیری میں گورنمنٹ گرلز پبلک سکول کے چوکیدار امجد نے اپنی شادی کی خوشی میں سکول کے اندر خواجہ سراؤں کے ناچ گانے کی محفل سجائی تھی۔ واقعہ پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان خٹک نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سکول چوکیدار، پرنسپل اور لیویز تھانہ انچارج ظاہر شاہ کو معطل کر دیا۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پیر عبداللہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر مالاکنڈ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش