0
Monday 7 Dec 2020 19:50

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں میرٹ پر خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پارٹی چیئرمین کو کوویڈ-19 کی صورتحال اور حکومتِ سندھ کی عوام کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں ترقی کی رفتار سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے واجب الادا حصے سے کم ادائیگیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے اب تک ٹیکس وصولی کے اپنے اہداف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو ریلیف اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے میرٹ پر خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کرے۔
خبر کا کوڈ : 902246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش