0
Tuesday 8 Dec 2020 07:59

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم بہتریں مدیر، معاملہ فھم اور معتدل انسان تھے، علامہ انیس الحسین خان

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم بہتریں مدیر، معاملہ فھم اور معتدل انسان تھے، علامہ انیس الحسین خان
اسلام ٹائمز۔ مدیر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد علامہ انیس الحسین خان نے
جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کے چہلم کے مرکزی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب مرحوم بھترین مدیر اور افراط و تفریط سے دور ایک معتدل انسان تھے۔ وہ شجاع، معاملہ فھم اور بابصیرت عالم دین تھے، ان کی خدمات پاکستان تک محدود نہیں تھیں، انہوں نے جمھوری اسلامی ایران میں بھی تا دیر یاد رکھی جانے والی خدمات انجام دیں۔ مرحوم علمی اعتبار سے مضبوط عالم دین تھے اور ان کی تمام تر خصوصیات کا سرچشمہ دین فھمی کو قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی اعلی اللہ مقامہ، استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی اعلی اللہ مقامہ اور محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کے راستے پر چلتے ہوئے مدارس کی تاسیس و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ اپنے ماتحت افراد پر اعتماد کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے والوں کو حوصلہ ملتا تھا اور وہ بھتر انداز میں کام کرتے تھے۔ ان کی وسعت قلبی و وسعت نظری کا یہ عالم تھا کہ ان کے ساتھ کھل کر ہر بات کی جا سکتی تھی۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے جب سے پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کیا، قاضی صاحب مرحوم نے ہمیشہ ہماری حمایت اور رہنمائی کی۔ خداوند متعال مرحوم کی گرانقدر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوار رحمت میں بلند مقام و مرتبہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 902348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش