0
Tuesday 8 Dec 2020 13:44

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گذشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے جان بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 902409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش