0
Friday 11 Dec 2020 09:45

اس وقت ملک میں قومی سطح کے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، وزیراعلی بلوچستان

اس وقت ملک میں قومی سطح کے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، وزیراعلی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ  استعفیٰ دینے والے اسے منظوری کے لیے اسپیکر کو بجھوائیں  جس کے بعد ہم ضمنی انتخابات کروا دیں گے۔ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں عددی اعتبار سے ہمیں 42 اراکین کی حمایت حاصل ہے، ان کے پاس 22 ووٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا بڑا آسان طریقہ ہے کہ اسپیکر کے سامنے سائن کر کے دے دیں جہاں فوراً منظور ہو جائے گا، مگر ہمیں پتہ ہے کہ سارے استعفے کہیں اور جمع ہو رہے ہیں جب کہ بلوچستان میں اب تک تو صرف ایک دو اپوزیشن اراکین کے استعفے ہیں۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں استعفے مسئلے کا حل نہیں ہے، سیاستدان استعفیٰ  دینے کے لیے سیاست کے میدان میں نہیں آتے، اس وقت ملک میں قومی سطح کے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، سیاستدانوں کا کام ہی ڈائیلاگ کرنا ہے جس کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے حوالے سے صرف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، گودار کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، گودار میں بھی کوئٹہ سیف سٹی طرز کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش