0
Friday 11 Dec 2020 10:44

پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ اسمبلی کے اپنے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکین سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام تحریری استعفے 14 دسمبر تک چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 902997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش