0
Saturday 12 Dec 2020 23:56

فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں کا کریک ڈاؤن، دسیوں فلسطینی زخمی، 1 شہید

فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں کا کریک ڈاؤن، دسیوں فلسطینی زخمی، 1 شہید
اسلام ٹائمز۔ متعدد شہروں و دیہاتوں سمیت پورے فلسطین میں صیہونی جارحیت جاری ہے جبکہ اپنی سرزمینوں کے اندر فلسطینی عوام کے پرامن احتجاجی مظاہروں کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن میں دسیوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز فلسطینی شہریوں کی جانب سے اپنی حدود کے اندر منعقد کئے جانے والے پرامن احتجاجی مظاہروں پر غاصب صیہونی رژیم نے دھاوا بول دیا جبکہ صیہونی فوج کی طرف سے ہونے والی سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف 56 سالہ فلسطینی شہری "عبد الناصر ولید حلاوہ" جو 16 اگست 2020ء کے روز صیہونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔


شہید عبد الناصر ولید حلاوہ کے بھائی فاتن حلاوہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ عبدالناصر بچپن سے ہی مریض اور بولنے و سننے کی صلاحیت سے محروم تھا جبکہ غاصب صیہونی فوجیوں نے اسے بغیر کسی وجہ کے دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے گولی مار دی تھی۔ فاتن حلاوہ نے بتایا کہ شہید کی 3 اولادیں ہیں جنہیں اب باپ کے سائے کے بغیر زندگی بسر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید عبد الناصر اپنی ہمشیرہ کے یہاں جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا اور کسی قسم کے احتجاج کا ارادہ نہیں رکھتا تھا جبکہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے اسے قتل کرنے کے ارادے سے گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش