0
Monday 14 Dec 2020 09:05

قومی زبان کی توہین اور مزار قائد کی بے حرمتی کے بعد پنجابیوں کو انگریز کا ساتھی بنا دیا گیا، اسد عمر

قومی زبان کی توہین اور مزار قائد کی بے حرمتی کے بعد پنجابیوں کو انگریز کا ساتھی بنا دیا گیا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی  ڈی ایم کے کراچی جلسے میں اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک تقریر میں پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی ہی میں قائد اعظم کے مزار کی بیحرمتی کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور کے جلسے پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ یہ لوگ اپنی چوری کی دولت بچانے کے لیے کس راستے پر چل پڑے ہیں؟۔ لاہور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعدہ جلسہ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہوریوں نے نہ آرکیا نہ پارکیا، بس پی ڈی ایم کی قیادت کولاچارکیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور کے باشعور باسیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں اگ رپی ڈی ایم اسٹیڈیم کےاندرجلسہ کرتی توان کے دعوؤں کی قلعی کھل جاتی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیارہ جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو عوام نے ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش