0
Tuesday 15 Dec 2020 23:35

 اپوزیشن کی تحریک کرپشن بچاو اور انتشار پھیلاو تحریک ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، میاں نور احمد سہو

 اپوزیشن کی تحریک کرپشن بچاو اور انتشار پھیلاو تحریک ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، میاں نور احمد سہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائم مقام صوبائی صدر میاں نور احمد سہو نے صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں تمام ایسے لوگ شامل ہیں جو برسہا برس اس ملک کی تقدیر کے مالک رہے اور اپنے اپنے ادوار میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، یہی رہنما کل تک ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے نہیں تھکتے تھے مگر آج اپنے ذاتی مفادات کے کیلئے یکجا ہوگئے ہیں۔ دراصل اپوزیشن کی تحریک کرپشن بچاو اور اتنشار پھیلاو تحریک ہے جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ ان لٹیروں سے قومی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرا کر انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے۔ اگر ان قومی لٹیروں کو اسی طرح کھلی چھٹی دے گئی تو ملک ایک ناختم ہونے والے انتشار کی آگ میں چلا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ سمیت صوبائی عہدیداران افتخار قریشی ایڈووکیٹ، چوہدری قمر عباس دھول، راو عارف رضوی، چوہدری شاہد ارائیں، ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی، چوہدری علی رضا نت اور میجر اقبال چغتائی نے شرکت کی۔

میاں نور احمد سہو نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک استحصال زدہ طبقات کی جنگ لڑرہی ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال نہ کرے، کیونکہ جب تک اختیارات عوام تک نہیں پہنچ جاتے اس وقت تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبے کا قیام ہی اس خطے کے تمام مسائل حل کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ لہذا حکومت جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی کی قراردادوں پر عملدررآمد کرے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں اہم سیاسی اور تنظیمی فیصلے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 903981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش