0
Friday 18 Dec 2020 09:05

امریکا کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو جائے گی، صدر حسن روحانی

امریکا کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو جائے گی، صدر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آیندہ صدر جوبائیڈین کی قیادت میں امریکا کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہوجائے گا اور پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے اس کام میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی کابینہ اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس سے علاحدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نومنتخب صدر جوبائیڈن سے جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹروکیمیکل برآمدات ایران کے لیے رقوم کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ امریکی محکمے نے دھمکی دی کہ ہم ایران کے پیٹرو کیمیکل برآمدی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے ہر شخص اور کمپنی کو سزا دیں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ مہینوں میں چین اور دیگر ممالک کو زیادہ تیل برآمد کرکے امریکی پابندیاں کو غیر مؤثر ثابت کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش