0
Friday 18 Dec 2020 20:37

اچھائی اور نیکی کی توفیق اللہ کی طرف سے فضل ہے، علامہ سید ریاض نجفی

اچھائی اور نیکی کی توفیق اللہ کی طرف سے فضل ہے، علامہ سید ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث میں نیکی و اچھائی کے کاموں کو جلد انجام دینے کی تاکید کی گئی ہے، تاکہ شیطان یا کوئی انسان اس میں رکاوٹ نہ ڈالے، نیکی اور اچھائی کی توفیق غنیمت ہوتی ہے اسے ضائع کر دیا جائے تو شاید کبھی دوبارہ موقع نہ ملے۔ اچھائی اور نیکی کی توفیق اللہ کی طرف سے فضل ہے۔ اللہ کی کتاب قرآن کے وارث بھی یہی لوگ ہوتے ہیں۔ اگرچہ قرآن کے حقیقی وارث رسول ِ خدا اور ان کی اہل بیتؑ ہیں لیکن جو جس قدر قرآن پر عمل کرے گا وہ بھی ایک حد تک قرآن کا وارث ہوگا۔

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ رسول ِ خدا نے رحلت سے 6 ماہ قبل اپنے حقیقی وارثوں یعنی اہلبیتؑ کا تعارف کرا دیا تھا اور فرمایا تھا کہ تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور دوسرے اہل بیت ؑ، جب تک ان سے متمسک رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہو گے۔ یہ وہی اہلبیت ؑ ہیں جنہیں آپ نے اصحاب ِ کساء یعنی ”چادر والے“ کے روپ میں متعارف کروایا تھا پھر اس کے بعد مباہلہ کے تاریخی موقع پر ان ہستیوں کو روشناس کرایا تھا کہ اہلبیتؑ فقط یہی ہیں۔ دین اور قرآن پر عمل کرنے کے اگرچہ دنیا میں بھی فوائد ہیں لیکن اس کا اصل فائدہ جنت کا حصول ہے، جہاں بے بہا نعمات ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 904567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش