0
Friday 18 Dec 2020 22:26

یہودی خوشنودی کیخاطر امارات کی عجیب پیشکش، اماراتی F-35 طیارے اسرائیلی اجازت سے اُڑا کرینگے

یہودی خوشنودی کیخاطر امارات کی عجیب پیشکش، اماراتی F-35 طیارے اسرائیلی اجازت سے اُڑا کرینگے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے امریکی F-35 طیاروں کی خریداری پر اسرائیلی تحفظات کے حوالے سے امریکہ کو عجیب پیشکش کر دی ہے۔ عرب اخبار العربی الجدید نے مغربی میڈیا سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی عجیب و غریب پیشکش میں امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بیچے جانے والے امریکی F-35 طیاروں کے حوالے سے اسرائیل کو لاحق "خطے میں ہوائی برتری" پر مبنی تحفظات دور کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق ابوظہبی نے امریکہ کو کہا ہے کہ اسرائیل اپنے تحفظات دور کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے اماراتی پائلٹس کو دی جانے والی ٹریننگ کی نگرانی کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس کے بعد وہ اپنے اماراتی ہم منصبوں کو ٹریننگ بھی دیں۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ پیشکش بھی دی ہے کہ اماراتی پائلٹس کی ٹریننگ کے بعد بھی اسرائیلی پائلٹس، امارات کی جانب سے F-35 طیاروں کے استعمال کے شیڈول پر مکمل نگرانی رکھ سکتے ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی جانے والی اس عجیب و غریب پیشکش پر امریکہ و اسرائیل نے رضایت کا اظہار کر دیا ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے چند روز میں امریکہ و متحدہ عرب امارات کے درمیان معاملہ بھی طے پا جائے گا۔ العربی الجدید نے مزید لکھا ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی یہ پیشکش، اس کے لئے مذکورہ معاملے کے تمام فوائد کو ختم کرکے رکھ دے گی، کیونکہ اس پیشکش کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خریدے جانے والے F-35 طیاروں پر اسرائیلی تسلط یقینی ہو جائے گا، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب متحدہ عرب امارات کو ان طیاروں کے استعمال کے لئے اسرائیلی پائلٹس کی ضرورت پڑے گی۔

ماہرین نے متحدہ عرب امارات کی اس پیشکش کو "تزویراتی غلطی" قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی "بغیر کسی پریشر پوائنٹ کے حصول کے اسرائیل کے سامنے چاروں شانے چت ہو جانا" ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک کو بیچے جانے والے F-35 طیارے غاصب صیہونی رژیم کو حاصل F-35 طیاروں کی نسبت کم جنگی طاقت کے حامل ہیں۔ دوسری طرف باوجود اس کے کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات بحال کرکے اسے اپنی کالونی میں بدل لیا ہے؛ امریکہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو F-35 طیاروں کے بیچے جانے کی بھی کھل کر مخالفت کر رہا ہے!
خبر کا کوڈ : 904608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش