0
Saturday 19 Dec 2020 21:14

صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کرنا امت مسلمہ کی غیرت کا تقاضا ہے، عبدالغفور راشد

صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کرنا امت مسلمہ کی غیرت کا تقاضا ہے، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست فلسطینی سرزمین پر ناسور ہے، جو فلسطینیوں کو بے گھر کرکے بنائی گئی، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ اور اور عالم اسلام پر قرض ہے، امت مسلمہ کی غیرت اور عزت کا تقاضا ہے کہ صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کیا جائے اور جو اسلامی ممالک اس حوالے سے کمزوری دکھا رہے ہیں، ان کو اپنی کمزور حرکت سے باز آ جانا چاہئے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، اس لئے دشمن کے ساتھ دوستی کبھی ہمارے مفاد میں نہیں ہو سکتی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسی بزدلانہ حرکت سے بلاشبہ امت مسلمہ کی قوت کمزور ہوگی اور دشمن کی تقویت کا باعث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کب عقل آئے گی اور دشمن کے حربوں کو سمجھیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کا مشترکہ طور پر بائیکاٹ کریں اور جو ممالک صیہونی ناجائز ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے امت مسلمہ کا اجتماعی مفاد سامنے رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 904661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش