0
Tuesday 22 Dec 2020 00:06

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹیلیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹیلیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے لواحقين نے ایوب میڈیکل کمپليکس کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شور شرابا اور احتجاج  کو دیکھ کر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر بھاگ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے کورونا وارڈ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ 57 سالہ مسز جاوید تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اسپتال انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی خیبر پختونخوا میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرعلاج 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 905272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش