0
Tuesday 22 Dec 2020 09:24

سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات

سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ریاض کی جانب سے اپنا دیا گیا قرض رول اوور کرنے سے انکار پر باہمی تعلقات میں آنے والے سردمہری کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 ارب ڈالر کی دوسری قسط میں ایک ارب ڈالر کی واپسی یہ معاملہ موضوع بحث بنا تھا جسے بہت سوں نے جیوپولیٹکل اختلافات پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی کے طور پر دیکھا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کا آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کرنے کا امکان ہے جبکہ توقع ہے کہ ایک پاکستانی وفد بھی اس کے فوراً بعد ریاض کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2018ء میں پاکستان کو 3 سال کی مدت کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کیے تھے تاکہ ملک ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نکل سکے جس کا اس کو اسوقت سامنا تھا۔ اس کے علاوہ مملکت نے اس وقت 3.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا لیکن یہ سلسلہ پہلے سال کے بعد ہی تھم گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ نقدی قرض اب میچیور ہو چکا تھا اور توقع یہ تھی کہ ریاض، پاکستان کی مشکل مالی صورتحال بالخصوص کووِڈ-19 کے باعث درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے قرض کو رول اوور کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 905306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش