0
Wednesday 23 Dec 2020 15:37

کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں اور ہم پر بہت پریشر ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں اور ہم پر بہت پریشر ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پی ایس پی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کراچی سے دو وفاقی وزراء ہیں، کمزور حکومت ایم کیو ایم کی 6 سیٹوں سے چل رہی ہے، یہ استعفے دیں باہر آئیں تو حکومت ان کی بات مانے گی۔ انہوں نے وسیم اختر پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا میئر اربوں کی کرپشن کرکے آزاد گھوم رہا ہے، وسیم اختر کی کرپشن پر کسی کو کوئی شک ہے، چار سال میں شہر کو لوٹ لیا اس پر کیس نہیں بن رہا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ ہیں، جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کو فلاح نہیں مل سکتی۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں اور ہم پر بہت پریشر ہے، ہم پر پریشر ہے کہ ان سے حقوق چھینوں، ہماری وجہ سے شہر میں امن ہے، پاک سرزمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، جلد کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ہے، ایم کیو ایم ایجنٹ ہے، سوداگر ہے، مہاجر نام پر جھوٹی سیاست کرتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عمران خان چلا رہا ہے اور عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے، سارے توپ کے دہانے پنجاب کی طرف کئے ہوئے ہیں لیکن سندھ میں پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 905682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش