0
Friday 25 Dec 2020 18:45

ایرانی کرونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل، پہلے ہی روز 10 ہزار کے قریب رضاکاروں کی انٹری

ایرانی کرونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل، پہلے ہی روز 10 ہزار کے قریب رضاکاروں کی انٹری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کرونا ویکیسن کے ہیومن ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ آزمائش کیلئے قومی انرولمنٹ پروگرام کے آغاز کے چند گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد رضارکار تیار ہوگئے اور انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے میں حصہ لیے کیلئے دستخط کیے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکیسن تیار کرنے والی ریسرچ ٹیم کے ڈائریکٹر حسن جلیلی نے بتایا کہ پہلے ہی دن قائم ہونے والے ہاٹ لائن پر 17 ہزار افراد نے رابطہ کیا جبکہ 9900 سے زائد رضاکاروں نے ایرانی کرونا ویکسین کے ٹرائل میں شرکت کیلئے باقاعدہ رجسٹریشن کرائی۔ حسن جلیلی نے کرونا ویکسین کے ٹرائل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رضاکاروں کی عمر اٹھارہ سے پچاس سال کے درمیان ہونی چاہیے، ان کی صحت اچھی ہو اور ان میں الرجی یا کرونا سے متاثر نہ ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران 56 امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا جن کو 14 روز کیلئے ویکسین کے دو ڈوز دیئے جائیں گے، جس کے بعد ویکسین کے مدافعتی ردعمل اور اثر پذیری کے نتائج کا اندازہ 28 دن بعد کیا جائے گا۔

حسن جلیلی نے ایرانی ویکسین کی تیاری میں گزشتہ دس ماہ کے دورنا نالج بیسڈ کمپنیوں اور نوجوان ایرانی سائنسدانوں کی بے مثال اور بڑی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سے انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کیلئے رضاکارانہ رجسٹریشن پروگرام شروع کیا، ویکسین کی ابتدائی آزمائش سور اور خرگوش پر کیا گیا تھا جو کہ کامیاب رہا، ابتدائی تحقیقات کا کام عالمی ادارہ صحت اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پروٹوکول کے مطابق کیا گیا، بعد میں بندروں پر ہونے والے ٹیسٹوں کے تسلی بخش نتائج برآمد ہوئے اور کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ گزشتہ ماہ ایران میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا تھا کہ چونکہ ویکسین کی تیاری ایک لمبا پراسیس ہے تاہم ایرانی ویکسین کی تیاری درست سمت میں گامزن ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ویکسین کے تجربے کے بائوجود غیر ملکی ویکسین بھی درآمد کی جائے گی۔ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ویکسین کی درآمد کیلئے ادائیگی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 54 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش